شہر ی کی گرفتاری پر روس میں نارویجن سفیر کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاج کیاگیا

شہری کے خلاف اس کے مبینہ طور پر روسی جاسوس ہونے کا دعویٰ ناقابل فہم، طورکیاجائے،وزارت خارجہ

منگل 25 ستمبر 2018 12:41

شہر ی کی گرفتاری پر روس میں نارویجن سفیر کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاج ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) روسی وزارت خارجہ نے ناروے کے ماسکو متعینہ سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس طلبی کا مقصد اس روسی شہری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنا تھا، جسے ناروے کے حکام نے حال ہی میں اوسلو کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتاری کی وجہ اس پر روسی جاسوس ہونے کا شبہ بنی۔ اس کے برعکس روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس روسی شہری کے خلاف اس کے مبینہ طور پر روسی جاسوس ہونے کا دعویٰ ناقابل فہم ہے اور ناروے اسے فوری طور پر رہا کرے۔