بریگزٹ مذاکرات میں جمود،برطانیہ ثابت قدم رہے گا، برطانوی وزیر ڈومینیک راب

منگل 25 ستمبر 2018 12:43

بریگزٹ مذاکرات میں جمود،برطانیہ ثابت قدم رہے گا، برطانوی وزیر ڈومینیک ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ سے متعلق مذاکراتی عمل کے جمود کا شکار ہو جانے کے بعد برطانوی وزیر ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ لندن حکومت اس معاملے میں ثابت قدم رہے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے اگلے برس مارچ کے آخر تک یورپی یونین سے طے شدہ اخراج کے سلسلے میں وزیر اعظم ٹریزا مے کے تجویز کردہ ایک منصوبے کو گزشتہ ہفتے یورپی رہنماؤں نے مسترد کر دیا تھا۔ اس بارے میں برطانوی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد بریگزٹ امور کے وزیر راب نے پیر کے روز کہا کہ لندن حکومت تاحال اپنی بریگزٹ تجاویز پر قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :