ایرانیوں کا ملکی نظام سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، فائزہ رفسنجانی

منگل 25 ستمبر 2018 12:43

ایرانیوں کا ملکی نظام سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، فائزہ رفسنجانی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ایران کی معروف سیاسی کارکن فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ان کے ہم وطنوں کا نظام ( رجیم) کے تعلق سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت میں انھوں نے ایران کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال سے درپیش خطرات کے بارے میں خبردار کیا ۔انہوں نے یہ گفتگو ایسے وقت میں کی ہے جب ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر حسن روحانی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق صدر روحانی مسلسل عوامی حمایت سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :