پائل خان کو کاسٹ کیا تو میں کام نہیں کرونگی ‘ پائل چوہدری کی پروڈیوسروں کو دھمکی

منگل 25 ستمبر 2018 13:25

پائل خان کو کاسٹ کیا تو میں کام نہیں کرونگی ‘ پائل چوہدری کی پروڈیوسروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ پائل چوہدری نے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کو دھمکی دیدی۔ ذرائع کے مطابق پائل چوہدری نے پروڈیوسروں کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے اداکارہ پائل خان کو اپنے کسی اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا تو وہ اس میں کام نہیں کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پائل چوہدری اس سے قبل نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ پائل خان کو اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے متعدد اسٹیج ڈراموں سے کٹ بھی کروا چکی ہیں اور لاہور میں ان کو کام کرنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :