Live Updates

ڈی ایچ اے متاثرین کا اتھارٹی دفتر کے باہر احتجاج، سکیورٹی اہلکار گلو بٹ بن گئے

سکیورٹی اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا، ویڈیو سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 ستمبر 2018 12:55

ڈی ایچ اے متاثرین کا اتھارٹی دفتر کے باہر احتجاج، سکیورٹی اہلکار گلو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2018ء) : ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے متاثرین نے گذشتہ روز اتھارٹی آفس کے باہر دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر اتھارٹی آفس کے باہر موجود باوردی سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور عوام ایک مرتبہ پھر سے پولیس گردی کا نشانہ بن گئے۔ اتھارٹی آفس کے باہر سکیورٹی کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

ویڈیومیں دیکھا گیا کہ کس طرح ایک خاتون سکیورٹی اہلکار نے متاثرین پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے متاثرین نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے مرکزی آفس کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی ایچ اے کے خلاف نعرے بازی کی جس پر ڈی ایچ اے سیکورٹی اہلکاروں نے آفس کے گیٹ بند کر کے مظاہرین کو دفتر سے نکال باہر کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین کی بے حُرمتی کی گئی۔ ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان سے معاملے کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔

ڈی ایچ اے سٹی کے متاثرین کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں ڈی ایچ اے سٹی نامی اسکیم کا اعلان کیا گیا جس پر اپنی جمع پونجی سے اس اسکیم میں سرمایہ کاری کی تھی ، لیکن انتظامیہ رابطے کی صورت میں ہم سے بد سلوکی کرتی ہے۔ اس معاملے پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے متاثرین نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر اپنا ایک گروپ بھی تشکیل دے رکھا ہے جہاں دھرنے اور احتجاج سے متعلق متاثرین کو آگاہ کیا جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات