انکیتا سری واستوا چھوٹی سکرین پر بھی جلوہ گر ہوں گی

منگل 25 ستمبر 2018 13:33

انکیتا سری واستوا چھوٹی سکرین پر بھی جلوہ گر ہوں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ انکیتا سری واستوا فلموں کے بعد چھوٹی سکرین پر بھی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ویلکم بیک‘‘ میں اپنی اداکاری جوہر دکھانے والی اداکارہ انکیتاسری واستوا ڈرامے ’’داستان محبت سلیم انارکلی ‘‘ سے چھوٹی سکرین پر بھی قسمت آزمائیں گی جس میں وہ فردوس کا کردار ادا کریں گی۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار کسی ٹی وی ڈرامے میں دکھائی دیں گی، جس میں فردوس کسی شخصکی بجائے سٹیٹس سے پیار کرتی ہے جو شہزادہ سلیم اور انارکلی کی محبت میں ایک بہت اہم کردار ہے اور یہ کردار بہت زیادہ چیلنجنگ ہے جس کی عکسبندی کا انہیں بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :