سورج مکھی کی کاشت کے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی‘چھدرائی پر خصوصی توجہ دیں، محکمہ زراعت

منگل 25 ستمبر 2018 13:33

قصور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی فی ایکڑپیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی‘ چھدرائی اورکھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکارسورج مکھی کی کاشت کے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی‘چھدرائی پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوارپر اثر انداز ہونے والے عوا مل میں زیادہ توجہ طلب امرجڑی بوٹیوں کی موجودگی ہے کیونکہ ان کی کثیر تعداد اور تیزروئیدگی فصل کو خوراک‘پانی اورروشنی سے محروم کردیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل کے پہلے آٹھ ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی جڑی بوٹیاں ختم کرنے کیلئے گوڈی کی جائے یاپھرمحکمہ زراعت کے مشورے سے بوٹی مارزہریں استعمال کی جائیں نیزاگرافرادی قوت موجود ہو تو گوڈی بہترین طریقہ ہے۔