مکّہ مکرمہ:خانہ کعبہ کو غسل دینے کی رُوح پرور تقریب

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور گورنر مکہ شاہ خالد نے اپنے ہاتھوں سے غسل دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 ستمبر 2018 13:00

مکّہ مکرمہ:خانہ کعبہ کو غسل دینے کی رُوح پرور تقریب
مکّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) خانہ کعبہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے۔ ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار حج کی سعادت ضرور حاصل کرے۔ اسی وجہ سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں کلمۂ گو حج کی سعادت حاصل کرکے خود کو خوش نصیب خیال کرتے ہیں اس کے علاوہ ایک کروڑ کے قریب لوگ عمرہ سے سرفراز ہوتے ہیں۔

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا دیدار کرے۔

(جاری ہے)

ہر ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو غسل دینے کی ایمان پرور تقریب ہوتی ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا، یہ پاک سعادت حاصل کرنے کی غرض سے خادمین حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی خانہ کعبہ پہنچے اور اپنے ہاتھوں سے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔ اس غسل کے دوران سینکڑوں من عرقِ گلاب استعمال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر مکہ شاہ خالد بن فیصل السعود نے بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں حصّہ لیا۔