Live Updates

اقوام کی ترقی کے لئے عالمگیر سطح پر تعلیم کے لئے فنڈز میں اضافے کی ضرورت ہے

بچوں کو سکول لانا پاکستانی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

منگل 25 ستمبر 2018 13:45

اقوام کی ترقی کے لئے عالمگیر سطح پر تعلیم کے لئے فنڈز میں اضافے کی ضرورت ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے اقوام کی ترقی کے لئے عالمگیر سطح پر تعلیم کے لئے فنڈز میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسملبی کے 73 اجلاس کے موقع پر سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن برائون کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، ملاوی کے صدر آرتھر پیٹر موتھاریکا، عالمی بینک کے صدر جم یونگ کنگ اور اقوام متحدہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمود نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کا موضوع ’’تعلیم کے لئے بین الاقوامی مالیاتی سہولت کے ذریعے انسانی صلاحیت کی ترقی‘‘ تھا۔ شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کو سکول لانا پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں فنڈز میں اضافے کے ذریعے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائے گی تاہم پاکستان بین الاقوامی ترقی پارٹنر کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے نظام کو بروے کار لاتے ہوئے " آن بجٹ فنانسنگ" ہونی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے فنانسنگ میں کوئی رخنہ نہ ہو۔ بعد ازاں وزیر تعلیم شفقت محمود نے اردن کی وزیر منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر میری کامل کوار، کینیڈا کے وزیر امیگریشن و مہاجرین احمد حسن سے بھی ملاقاتیں کیں۔

دریں اثناء ایک عہدیدار نے بتایاکہ اس کانفرنس کے نتیجہ میں پاکستان کو اپنے تعلیمی اہداف کے حصول کے لئے زیادہ بین الاقوامی معاونت دستیاب ہو گی کیونکہ تعلیم مستقبل کے لئے ایک سرمایہ کاری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات