حکومت نے منی بجٹ نہیں ،ْ منی ڈرامہ پیش کیا ہے ،ْ آصف علی زر داری

اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا ،ْ پاک بھارت تعلقات پر سوال پر جواب

منگل 25 ستمبر 2018 13:56

حکومت نے منی بجٹ نہیں ،ْ منی ڈرامہ پیش کیا ہے ،ْ آصف علی زر داری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا ہے۔کراچی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور انور مجید بھی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، اس پر آپ کیا کہیں گے ،ْ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں، منی ڈرامہ پیش کیا ہے۔