کاشتکار کرم کش ادویات کے صحیح طریقہ استعمال سی50 فیصد سپرے بچا سکتے ہیں ،زرعی ماہرین

منگل 25 ستمبر 2018 13:59

لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) کاشتکار کرم کش ادویات کو صحیح طریقہ سے استعمال کر کی50 فیصد سپرے بچا سکتے ہیں جس سے نہ صرف کپاس یا دوسری فصلات کی پیداواری لاگت میںکمی آئے گی بلکہ کیڑوں کی قوت مدافعت میں کمی کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی میںبھی کمی ہو گی۔زرعی ماہرین کے مطابق کپاس کی پیداواری لاگت کا 50 فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات سے اور صحیح طریقوں سے کی جائے۔

زہر پاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکٹر بوم سپرئیر کا نہ صرف اچھا اور صحیح ہونا ضروری ہے بلکہ سپرے کرنے سے قبل ان کی کیلی بریشن (پیمانہ بندی) بھی ضروری ہے تاکہ ہمیں یہ پتہ چل سکے کہ ہم کون سی نوزل استعمال کرتے ہوئے کس رفتار سے چل کر کھیت میں مطلوبہ مقدار میں زہرپاشی کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ اکثر سپرئیر کی نوزل کا اخراج مقررہ مقدار سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

معیار کے مطابق ایک سوراخ والی ہالوکون نوزل کا اخراج 500 سے 1000 ملی لٹر فی منٹ ہونا چاہیے۔ جبکہ ہمارے کاشتکار 4 سے 5 اور بعض 6 سوراخ والی نوزل استعمال کرتے ہیں جس سے اخراج اکثر اوقات 3 لٹر فی منٹ سے بھی زیادہ ہوتا ہے جو کہ معاشی نقصان کے علاوہ فصل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ اسی طرح نوزل سے نکلنے والے قطروں کا سائز 200 مائیکران سے زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کرم کش دوائی کے محلول کے قطرے بڑے ہونے کی وجہ سے فصل کے پتوں پر ٹھہر نہیں سکتے بلکہ سلپ ہو کر نیچے زمین پر چلے جاتے ہیں۔

زرعی ماہرین نے مزید کہا کہ زیادہ تر کاشتکار سپرے لانس کو ہلاتے ہوئے 3 سے 4 قطاروں پر دائیں بائیں سپرے کرتے ہیں اس طرح کوئی بھی آپریٹر ہر بار ایک جیسی لانس نہیں ہلاسکتا جس سے غیر یکساں سپرے ہوتا ہے اور مالی نقصان کے علاوہ کیڑوں پر کنٹرول بھی نہیں ہوتا ہے۔ ہاتھ یا انجن کی طاقت سے چلنے والے نیپ سیک سپرئیر کو اس طرح استعمال کریں کہ فصل کے اوپر اور اطراف سے دوائی موثر طریقہ سے پتوں تک پہنچ سکے۔

نہایت ضروری ہے کہ ڈنڈی یعنی لانس پر نوزل تقریباً 45 درجہ کے زاویہ پر لگی ہوئی ہو اور ایک وقت میں صرف ایک قطار پر سپرے کریں۔ کرم کش ادویات کے سپرے کیلئے ہالوکون نوزل اور جڑی بوٹی کے اگائو سے پہلے ختم کرنے کیلئے فلڈ جیٹ اور جڑی بوٹیوںکو اگائو کے بعد ختم کرنے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :