ایبٹ آباد کے علاقہ کیہال میں بچہ چھت پر کھیلتے ہوئے گر کر جاں بحق

منگل 25 ستمبر 2018 13:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایبٹ آباد کے علاقہ کیہال میں بچہ چھت پر کھیلتے ہوئے گرکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیہال میں 6 سالہ بچہ صائم ولد نوید اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

بچہ کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء حوالہ کردی گئی۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔