تربیلا کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح گرنی شروع ہوگئی،

جھیل میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری

منگل 25 ستمبر 2018 13:59

تربیلا کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح گرنی شروع ہوگئی،
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) تربیلا جھیل کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح گرنی شروع ہو گئی، جھیل میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی سطح میں 37 فٹ کمی دیکھنے میں آئی تاہم پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کوئی کمی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

تربیلا بجلی گھر کا ایک پیداواری یونٹ بند ہے جبکہ 15 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار و صوبوں کو آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیلا جھیل میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 14513 فٹ پر آ گئی، تربیلا جھیل میں پانی کی آمد 59900 کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 120000 کیوسک ہے۔

متعلقہ عنوان :