عدالتی کمیشن نے متاثرین زلزلہ کے امداد میں گھپلوں اور تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر پر تفصیلات طلب کرلیں

منگل 25 ستمبر 2018 14:05

عدالتی کمیشن نے متاثرین زلزلہ کے امداد میں گھپلوں اور تعمیراتی منصوبوں ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) عدالتی کمیشن نے بالاکوٹ سمیت ضلع مانسہرہ میں متاثرین زلزلہ کے امداد میں مبینہ گھپلوں اور سرکاری تعمیراتی منصوبوں میں 13 سال تاخیر پر یکم اکتوبر کو تفصیلات طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زلزلہ متاثرین کی امداد میں خرد برد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں تاخیر پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس میں پیش رفت دیکھنے میں آئی، سپریم کورٹ کے حکم پر بنائے گئے عدالتی کمیشن نے زلزلہ سے متاثرہ علاقہ کیلئے مختص ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈ کی تفصیل ایک ہفتہ میں طلب کر لی۔

عدالتی کمیشن نے آڈیٹر جنرل کنٹرولر، جنرل آف اکائونٹ حکومت پاکستان کو لکھے گئے لیٹر میں یکم اکتوبر تک فنڈز کی تفصیل طلب کی ہے جس میں 2005ء کے بعد مختص شدہ ڈویلپمنٹل اور کرنٹ بجٹ کی تفصیل شامل ہے۔ کمیشن نے تعمیر نو سے متعلق تمام ضروری ڈیٹا بھی طلب کر لیا ہے۔ ایرا کے چیف کوآرڈینیٹر، ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ کے صدر درخواست گذار شیراز محمود قریشی اور منیر خان لغمانی ایڈووکیٹ کو بھی کاپی فراہم کر دی گئی ہے۔