انڈونیشیاء کے آتش فشاں میں دوبارہ دھماکے شروع

منگل 25 ستمبر 2018 14:05

انڈونیشیاء کے آتش فشاں میں دوبارہ دھماکے شروع
جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) انڈونیشیا میں اناک قارا کاتو آتش فشاں پہاڑ دوبارہ سے متحرک ہوگیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات و ارضیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لامپونگ شہر میں موجود آتشی پہاڑ پر جمعہ کے روز سے ابتک 44 بار دھماکے ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پہاڑ سے 200 میٹر کی بلندی تک دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔علاقے میں مقیم لوگوں کو با حفاظت مقامات کو نقل مکانی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔