ورلڈ فوڈ پروگرام کا جنگ سے متاثرہ ملک یمن میں فاقہ کشی میں ہونے والے شدید اضافے پر اظہار تشویش

منگل 25 ستمبر 2018 14:06

ورلڈ فوڈ پروگرام کا جنگ سے متاثرہ ملک یمن میں فاقہ کشی میں ہونے والے ..
اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے جنگ سے متاثرہ ملک یمن میں فاقہ کشی میں ہونے والے شدید اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاقہ کشی کے خلاف جدوجہد میں ہم ناکام ہو رہے ہیں کے عنوان پر اپنی ایک تحریر میں لکھا ہے کہ ہوڈیہ بندرگاہ کو نقصان پہنچنے یا تباہ کئے جانے کی صورت میں یمن میں فاقہ کشی اور انسانی نقصان میں اضافے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کیونکہ اس ملک کو امدادی سامان کی ترسیل زیادہ تر اسی بندر گاہ سے ممکن بنتی ہے، اس کو نقصان پہنچنے سے حالات کافی بگڑ سکتے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر برائے یمن اسٹیفن انڈرسن کا کہنا ہے کہ ہم یہ نہیں جانتے کہ مستقبل میں کیا ہو گا، لہذا ہم خوراک کے گوداموں اور بندر گاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :