دُبئی:پاکستانی ملازم کو فرانسیسی دوشیزہ سے شرمناک حرکت مہنگی پڑ گئی

ہوس کے مارے ملزم نے ایک سے زائد بار نوجوان لڑکی کے جسم کو چھُوا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 ستمبر 2018 13:47

دُبئی:پاکستانی ملازم کو فرانسیسی دوشیزہ سے شرمناک حرکت مہنگی پڑ گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) وِزٹ ویزے پر امارات آئی فرانسیسی دوشیزہ کے بدن سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر پولیس نے ایک پاکستانی ملازم کو دھر لیا۔ عدالت میں استغاثہ کی جانب سے ملزم پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 9 اگست 2018ء کو پیش آیا جس کی رپورٹ بُر دُبئی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ 22سالہ فرانسیسی لڑکی نے عدالت میں بتایا ’’ میں آدھی رات کے وقت اپنی ایک دوست کے ساتھ واپس ہوٹل کی جانب جا رہی تھی۔

ہم نے گاڑی پارکنگ میں کھڑی کی تو ایک نوجوان ہمارے پاس آیا اور میری سہیلی سے کہنے لگا کہ وہ کار کی چابیاں اُسے تھما دے مگر میری سہیلی نے اُس کے مشکوک طرزِ عمل کی وجہ سے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ہم ہوٹل کے اندر جانے کے لیے چل پڑے تو یہ شخص بھی ہمارے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔

(جاری ہے)

ہم نے اُس کی وردی کی وجہ سے یہی سمجھا کہ شاید یہ کوئی سیکیورٹی گارڈ ہے۔

اچانک اس نے میرے جسم کے پچھلی جانب ہاتھ پھیرا تو میں اُس کی اس اچانک حرکت پر بھونچکی رہ گئی اور غصّے سے چلائی تاہم میں نے ہاتھ میں پرس تھام رکھا تھا جس کے باعث اُسے کچھ نہ کہہ سکی۔ اس کے بعد ہم ہوٹل کی پارکنگ میں موجود سیڑھیاں اُترے اور لفٹ میں جانے ہی والے تھے کہ اس بے شرم شخص نے دوبارہ سے اپنی حرکت دُہرائی۔ اس حرکت سے میں ذہنی طور پر بہت پریشان ہوئی۔

جس کے باعث ہم دونوں خواتین فوراً قریبی پولیس اسٹیشن پہنچیں اور ملازم کے خلاف جنسی ہراسگی کی رپورٹ درج کروا دی۔‘‘ خاتون کی ہم وطن سہیلی نے استغاثہ کو بتایا کہ ہوٹل میں قیام کے دوران اس وقوعے سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا تھا۔ میں نے اپنی آنکھوں سے ملزم کو میری سہیلی کے جسم کے مخصوص حصّے پر ہاتھ پھیرتے دیکھا۔ پاکستانی ملزم سے تفتیش کے دوران اُس نے اعتراف کیا کہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب اُس نے دونوں خواتین کو دیکھا تو اُن میں سے ایک دوشیزہ اُس کے دِل کو بھا گئی۔

جس پر اُس نے اُن فرانسیسی خواتین کا پیچھا کر کے متاثرہ خاتون کے جسم کو چھُوا۔ ملزم کے اس انکشاف پر پولیس نے عدالتی کارروائی کے لیے اُسے استغاثہ کے حوالے کر دیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 15 ستمبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :