بھارت کی چین سے ریپ سیڈ میل کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کی درخواست

منگل 25 ستمبر 2018 14:14

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بھارت نے چین سے بھارتی ریپ سیڈ میل کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کی درخواست کی ہے۔چین نے جانوروں کے چارے میں استعمال ہونے والے اہم جز ریپ سیڈ میل کی بھارت سے درآمد پر 2011 میں پابندی عائد کر دی تھی جس کو ختم کرانے کے لئے بھارت نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں بھارتی سفارتخانے میں بھارتی وفد نے چینی حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں درخواست کی ہے کہ چین یہ پابندی ہٹائے کیونکہ بھارت چین کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

2011 تک چین بھارت سے ریپ سیڈ میل کا سب سے بڑا خریدار تھا تاہم بعد میں اس نے ریپ سیڈ میل کی درآمد کے لئے اپنا رخ امریکا کی جانب موڑ لیا،تاہم اب امریکا اور چین میں جاری تجارتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے بھارت نے پابندی ہٹانے کے لئے اپنی سفارتی لابی لانچ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :