کھلاڑیوں کا نیا کوڈ آف کنڈکٹ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا

اگلے سال ورلڈ کپ کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا بھی آغاز کریں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو ڈیوڈ رچرڈ سن

منگل 25 ستمبر 2018 14:23

کھلاڑیوں کا نیا کوڈ آف کنڈکٹ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کیلئے نیا کوڈ آف کنڈکٹ تیار ہوگیا جو یکم اکتوبر سیلاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہاکہ اگلے سال ورلڈ کپ کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا بھی آغاز کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس شائقین میں بیحد مقبول ہیں اور کرکٹ کو پسند کرنے والے شائقین کا بہت اچھا رسپانس آیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :