بھارت، راہول گاندھی کی رافیل معاہدے بارے سابق فرانسیسی کی ویڈیو جاری کرکے نریندرمودی پر تنقید

منگل 25 ستمبر 2018 14:28

بھارت، راہول گاندھی کی رافیل معاہدے بارے سابق فرانسیسی کی ویڈیو جاری ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل معاہدے بارے سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولندکی ویڈیو جاری کرکے وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہول گاندھی نت وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند کے اس انٹرویو کا ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رافیل جنگی طیارہ کے سودے میں ’’آفسیٹ پارٹنر‘‘ کے لئے انیل امبانی کی کمپنی کا نام بھارت کی حکومت کی تجویز تھی۔

راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ’’بھارت کے چوروں کے سردار کی المناک سچائی‘‘ کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا ہے تاہم اس میں مودی کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کانگریس رافیل سودے میں بے ضابطگی کے لئے مسلسل حکومت پرتنقید کر رہی ہے۔