فلم ’’جیک اینڈ دل ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 25 ستمبر 2018 14:40

فلم ’’جیک اینڈ دل ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’جیک اینڈ دل ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ فلمساز سچن کرنڈی کی فلم’’جیک اینڈ جل ‘‘ کے نئے پوسٹر میں اداکار ارباز خان نے سرخ رنگ کی سویٹر پہنے کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے پاس ہی زمین پر کتا بھی بیٹھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں امیت سدھ، سونال چوہان اور اویلن شرما شامل بھی ہیں۔فلم کی عکس بندی گوا اور ممبئی میں کی گئی ہے، فلم رواں سال 26اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :