کرینہ کپور خان نے ریڈیو شو کی ریکاڈنگ کروانا شروع کر دی

منگل 25 ستمبر 2018 14:40

کرینہ کپور خان نے ریڈیو شو کی ریکاڈنگ کروانا شروع کر دی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ریڈیو شو کی ریکاڈنگ کروانا شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلموں اور ماڈلنگ میں نام کمانے کے بعد اب ریڈیو شوز کی میزبانی میں بھی قسمت آزمائیں گی جس کی انہوں نے ریکارڈنگ کروانا شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے شو کے لئے سیلبرٹی اداکارہ سنی لیون کے ساتھ ممبئی سٹوڈیو میں ریکارڈنگ کی جس میں انہوں نے اپنی فلموں اور نجی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور خان کا پہلا ریڈیو شو رواں سال دسمبر تک آن ایئر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :