کاشتکاروںکو دھان کی فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 25 ستمبر 2018 14:47

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) دھان کی فصل کے پتوں پر بھورے دھبوں کی بیماری، پتوں کے جراثیمی جھلسائو، دھان کے بھبھکا یا بلاسٹ، دھان کی بکائنی اور تنے کی سڑن سے بچائو کیلئے کاشتکاروں کو پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ وہ دھان کی فصل کو سنڈیوں اور مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ان بیماریوں کا حملہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ دھان کا بھبھکا ان کھیتوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں پانی کھڑا نہیں رہ سکتا لہٰذا ایسے کھیتوں میں گوبھ سے لے کر مونجر نکلنے کے دو ہفتے بعد تک سوکا نہ لگنے د یں بلکہ کوشش کریںکہ کھیت گارہ کی حالت میں ر ہے ۔انہوںنے بتایاکہ پتوں پر بھبھکا کی علامات ظاہر ہونے پر زرعی ماہرین کے مشورہ سے موزوں پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں اور 15دن کے وقفہ سے ضرورت کے مطابق دوبارہ سپرے کریں۔ انہوںنے کہا کہ پتوں کے جراثیمی جھلسائو کے حملہ کو کم کرنے کیلئے کھیت میں گوبھ سے لے کر پکنے تک وتر کا پانی لگائیں اور بیماری ظاہر ہونے پرکاپرآکسی کلورائیڈ بحساب 3گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر فصل پر سپرے کریں ۔

متعلقہ عنوان :