چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کوآرڈینیٹر نیشنل ای او سی کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 14:47

چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کوآرڈینیٹر نیشنل ای او سی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اسلام آباد نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے پولیو میں چیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے منگل کو کوآرڈینیٹرنیشنل ای او سی کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد نے نیشنل آپریشن کنٹرول روم کا دورہ کیا جس پر ڈاکٹر رانا محمد صفدر کوآرڈینیٹر نیشنل آپریشن سنٹر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بِل گیٹس فاؤنڈیشن کا وفد، بین الاقوامی ادارہ صحت، نیشنل ای او سی کے عہدیدار اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیو ٹیمز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :