Live Updates

افغانستان میری مدر لینڈ ہے۔ اسفند یار ولی

پاکستان میرا ملک ہے،جو پشور نہیں بولتا اسے پشتو نہیں مان سکتا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 ستمبر 2018 14:22

افغانستان میری مدر لینڈ ہے۔ اسفند یار ولی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2018ء) : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ افغانستان میری مدر لینڈ ہے جبکہ پاکستان میرا ملک ہے۔ ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ کپتان صاحب سلیکٹ ہوکر آگئے ہیں ، وہ جو اعلان کرتے ہیں انہیں واپس لینا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب کو چاہئیے کہ وہ پالیسی بیان دینے سے پہلے کلیئرنس لے لیا کریں ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جو پشور نہیں بولتا اسے پشتو نہیں مان سکتا ، افغانستان میری مدر لینڈ اور پاکستان میرا ملک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اس کے ساتھ رہیں گے، کالا باغ ڈیم کے مخالفت کرتے رہیں گے ۔اسفندیار ولی نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت بھی کی اور کہا کہ سیاسی مسئلے بندوق کے زور پر حل نہیں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسفند یار ولی خود کو کئی مرتبہ افغانی کہہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ہفتے کے روز بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی نے کالا باغ ڈیم کی مخالف کی اور کہا کہ کالا باغ ڈیم پر آرٹیکل 6 لگایا ہے تو لگا دیں ہم مخالفت کریں گے خان صاحب جب سے آئے شائستگی ختم ہو گئی اگر اختیارات نہیں تھے تو عمران خان وزیراعظم کیوں بنے میں ہوتا تو وزیراعظم نہ بنتا۔

انہوں نے کہا کہ خدا کرنے تناؤ ختم ہو اور صرف انتقال اقتدار نہ ہو بلکہ انتقال اختیارات ہو، جب سے کپتان سیاست میں آئے ہیں شائستگی ختم ہو گئی ہے اور لوگ خاقیات پر اتر آئے تھے اور ذایتات پر اتر نا ٹھیک نہیں ہے اگر عزت لینی ہے تو عزت دینا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ مشرقی سرحد پار کر کے آئے انہیں تو حکمرانی بھی د ی گئی اور جن لوگوں کو پاکستان امریکہ اور نیٹو نے استعمال کیا وہ لاکھوں کی مقدار میں شہید ہو ئے اور ان کی تیسری نسل پاکستان میں پیدا ہوئی ان کو شہریت نہ دینا غلط ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات