امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات ناممکن ہیں، چین

منگل 25 ستمبر 2018 15:00

امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات ناممکن ہیں، چین
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعے میں مزید بات چیت ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ گردن پر چاقو رکھ کر مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی حکومت نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کئی ممالک کے ساتھ دھونس اور زبردستی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس صورت حال میں مذاکراتی عمل میں کامیابی کے امکانات معدوم ہو کر رہ گئے ہیں۔ امریکی صدر نے گزشتہ پیر کو چینی درآمدات پر مزید 200 بلین ڈالر کے اضافی محصولات کا نفاذ کیا تھا۔