Live Updates

زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں ،ْ

کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے ،ْوزیر اطلاعات قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ْملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں ،ْپنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،ْمیٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے ،ْامیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا ،ْعمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے ،ْچوہدری فواد حسین کا اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 25 ستمبر 2018 15:00

زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں ،ْکیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہی ،ْقرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ْملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں ،ْپنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،ْمیٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے ،ْامیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا ،ْعمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضے لیکر آنیوالی نسلوں کو مقروض کر دیا ،ْگزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے مجموعی خسارہ 7.2فیصد پر ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں جاری مالیاتی خسارہ5گنا بڑھا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ْملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے ،ْپنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،ْمیٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ قومی اداروں کی بری حالت ہے ، تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوشش کی ہے کہ اصلاحات لائیں ،ْسبسڈی صرف غریب کو دینے کی کوشش کی ۔

انہوںنے کہا کہ امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سارک کانفرنس کے نام پر 33گاڑیاں 98کروڑ روپے میں خریدی گئیںاور اس کی مینٹینس کیلئے 35کروڑ خرچ ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی وزیراعظم نے ایسے اقدامات نہیں کیے جو وزیراعظم عمران خان نے کیے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کا ایک ایک وعدہ پورا کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات