Live Updates

الیکشن کمیشن کا عام انتخابا ت میں اخراجات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر 100 سے زائدارکان اسمبلی کونوٹس ،ْجواب طلب

منگل 25 ستمبر 2018 15:01

الیکشن کمیشن کا عام انتخابا ت میں اخراجات کے معاملے پر وزیراعظم عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابا ت میں اخراجات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر 100 سے زائدارکان اسمبلی کونوٹس جاری کر تے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابی اخراجات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 96اورصوبائی اسمبلیوں کے 46ارکان کونوٹسزجاری کئے ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے راجہ پرویزاشرف اور مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کے نام بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق انتخابی اخراجات کے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پرنوٹس جاری ہوااور انتخابی اخراجات کی دستاویزات میں مطابقت نہیں جبکہ ارکان اسمبلی نے تشہیری مہم کے دوران قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے۔جس پر ارکان اسمبلی کونوٹس جاری کر تے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ تشہیری مہم کیلئے پرنٹرزکانام اوررابطہ نمبرلکھناضروری ہے جبکہ جمع کرائی گئی رسیدوں کی بینک سٹیٹمنٹ کیساتھ مطابقت بھی ضروری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات