Live Updates

ْجب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے ہی ،ْ خورشید شاہ نے نیب کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دیدیا

موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوں میرے خلاف انکوائری ہے تو کیسز کی تفتیش کرے ،ْ میڈیا سے گفتگو شہباز شریف سے ملاقات میں طے پایہ ہے تجربہ کار لوگوں کو کمیٹی کے لیے نامزد کیا جائے ،ْ رہنما پیپلز پارٹی

منگل 25 ستمبر 2018 15:01

ْجب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے ہی ،ْ خورشید شاہ نے نیب کیسز کو انتقامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے نیب کے کیسز کو انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک کسی شخص نے مجھ پر انگلی نہیں اٹھائی ،ْ بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے ہی، موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوں میرے خلاف انکوائری ہے تو کیسز کی تفتیش کرے ۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے نیب کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی شخص نے انگلی نہیں اٹھائی مگر اس طرح کے کیسز بنانا افسوسناک ہے ۔انہوںنے کہا کہ بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے ہی، موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوں میرے کیسز کی تفتیش کرے ،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگر میرے خلاف انکوائری ہے تو وہ پارلیمنٹ کرلے میں اپوزیشن لیڈر رہاہوں ،میرے خلاف کیس تھا تو تحقیقات کی جاتیں، تیس سال سے سیاست میں ہوں اپوزیشن اور وزارتیں دیکھی ہیں، دعوے سے کہتا ہوں اربوں روپے میں نے سرکار کے بچائے ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملاقات میں بجٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔انہوںنے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے کمیٹی کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی گئی انہوںنے کہا کہ طے پایہ ہے کہ تجربہ کار لوگوں کو کمیٹی کے لیے نامزد کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے کل ساڈھے دس بجے انتخابی دھاندلی کمیٹی کے حوالے سے اجلاس بلایا ہے ،ْشروع میں ہی وزرا اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت کا دعوی کیا تھا ،ْانھیں اجلاس میں آنا چاہیے ۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ پی اے سی چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہونگے ،ْضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی اپوزیشن لیڈر سے بات چیت ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ سیاسی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کا مل بیٹھنا فاعدہ مند ہوتا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات