مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین اور نوجوان شہید

منگل 25 ستمبر 2018 15:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور قصبے میں تین اور نوجوانوںکو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 22راشٹریہ رائفلز ، اسپیشل آپریشنز گروپ اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںنے قصبے کے علاقے تجر شریف میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ان نوجوانوںکو شہید کیا۔ادھر انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور سب ڈویڑن سوپور میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔دریں اثناء سرینگر کے نواحی علاقے بلہامہ سے تیس سالہ شہری ظہور احمد ڈار کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔