Live Updates

پولیس کی دو گاڑیاں عثمان بزدار کے بچوں کو پروٹوکول کے ساتھ اکیڈمی چھوڑنے پر مامور

بچوں کے اکیڈمی آتے اور جاتے وقت باقاعدہ روٹ لگتا ہے اور عام عوام کو روزانہ کی بنیاد پر ذلالت اٹھانی پڑ رہی ہے، صحافی کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 15:07

پولیس کی دو گاڑیاں عثمان بزدار کے بچوں کو پروٹوکول کے ساتھ اکیڈمی چھوڑنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2018ء) تحقیقاتی صحافی فخر درانی کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلےان کے بچے مہران کار پر ایک پرائیویٹ اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آتے تھے۔اب پولیس کی دو گاڑیاں انکو پروٹوکول کےساتھ اکیڈمی چھوڑنے آتی ہیں۔ نیز ان کے اکیڈمی آتے اور جاتے وقت باقاعدہ روٹ لگتا ہے اور عام عوام کو روزانہ کی بنیاد پر ذلالت اٹھانی پڑ رہی ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے سب سے پہلے پروٹوکول کے خلاف آواز بلند کی تھی۔اور وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پروٹوکول لینے سے انکار کیا تھا۔تاہم سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی ان تمام دعوں کی دھجیاں اڑا دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بذریعہ ہیلی کاپٹرمیاں چنوں پہنچے۔

(جاری ہے)

جہاں سے وزیراعلیٰ نواحی گاؤں 114 پندرہ ایل میں قریبی دوست کی رہائشگاہ روانہ ہوئے۔

جس کے بعد انہوں نے مایں چنوں میں ہی اسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے لیے پروٹوکول کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جب پاکپتن دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ 17گاڑیوں کا پروٹوکول شامل تھا۔شہر میں کرفیو کا سماع رہا تھا،متعدد دوکانیں بند کروا دی گئیں تھیں۔

وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل ہی زائرین کو درگاہ بابا فرید ؒ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس شاہانہ پروٹوکول پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب ایک صحافی نے دعوی کیا ہے کہ پولیس کی دو گاڑیاں عثمان بزدار کے بچوں کو پروٹوکول کےساتھ اکیڈمی چھوڑنے آتی ہیں۔ نیز ان کے اکیڈمی آتے اور جاتے وقت باقاعدہ روٹ لگتا ہے اور عام عوام کو روزانہ کی بنیاد پر ذلالت اٹھانی پڑ رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات