اقوام متحدہ کا ریفیوجی پرائز جنوبی سوڈانی ڈاکٹر کے نام کر نے کا اعلان

منگل 25 ستمبر 2018 15:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی نے اپنا معتبر نینسن ایوارڈ جنوبی سوڈان کے ایک ڈاکٹر ایوان اٹار ادہا کو دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ریفیوجی ایجنسی (یواین ایچ سی آر )نے ایک بیان میں کہاکہ جنوبی سوڈان کے قصبے بٴْنج میں ڈاکٹر ادہار اپنے مابان ہسپتال میں انتہائی کم سہولیات کے باوجود ایک ہفتے کے دوران ساٹھ آپریشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مابان ہسپتال اب تک سوڈان کی ریاست بلٴْو نیل سے بے گھر ہونے والے ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو طبی امداد فراہم کر کے سینکڑوں افراد کی جانیں بچا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فیلیپو گرانڈی نے ڈاکٹر ادہار کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :