افغانستان میں جنگی حکمت عملی تبدیل کی جا رہی ہے، امریکی وزیر دفاع

افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے ،جیمز میٹس کا اعتراف

منگل 25 ستمبر 2018 15:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں میں مقامی فوجی ہلاکتوں کے تناظر میں وہاں متعین امریکی فوج اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق میٹس نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق انہی ہلاکتوں کی وجہ سے افغان فوج میں مزید بھرتیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور لوگ بھرتی کے مراکز کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :