ہلدی کا سپلیمنٹ اور زیادہ استعمال جگر کے انفیکشن کا موجب بن سکتا ہے،طبی ماہرین کا دعوی

منگل 25 ستمبر 2018 15:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکا کی اریزونا یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق بتایا گیا ہے کہ ہلدی کا سپلیمنٹ جگر میں انفیکشن کا موجب بن سکتا ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق گھریلو خواتین چونکہ کھانوں کی تیاری میں ہلدی کا بہ کثرت استعمال کرتی ہیں اس لیے انہیں جگر میں انفیکشن ہوسکتا ہے۔یہ تحقیق سائنسی جریدے ’بی ایم جی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ہلدی کو انسانی صحت کا جزو خیال کرنے کے ساتھ ساتھ کھانوں کا بھی حصہ سممجھا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسائیڈ اور انفیکشن کو روکنے کا ذریعہ ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 71 سالہ ایک خاتون 20 دیگر ادویات کے ساتھ آٹھ ماہ تک ہلدی کے سپلیمنٹ بھی استعمال کرتی رہی، آٹھ ماہ کے بعد ماہرین نے اس کے خون کے نمونوں کا معائنہ کیا جن کے مطابق جگر میں ’انزیما‘ کی مقدار میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اس بات کا اشارہ تھا کہ ہلدی کے استعمال سے جگر میں انفیکشن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔