کویت: دھوکے باز حسینہ نے اپنی دلفریب اداؤں سے آٹھ افراد کو چُونا لگا دیا

خاتون اپنے عاشقوں کو رومانوی تعلقات افشا کرنے کی دھمکی دے کر بے پناہ رقم سمیٹ چُکی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 ستمبر 2018 15:32

کویت: دھوکے باز حسینہ نے اپنی دلفریب اداؤں سے آٹھ افراد کو چُونا لگا ..
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) کویت میں ایک خوبرو دوشیزہ نے آٹھ افراد کو باری باری اپنی ایمان شکن اداؤں کا قیدی بنا کر اُن سے بھاری رقوم بٹور لیں۔ اس چالاک خاتون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ امیر کبیر افراد کو پھانسنے کے مشن میں لگی رہتی ہے، آہستہ آہستہ اُن کے قریب ہوتی ہے اور پھر یوں ظاہر کرتی ہے کہ وہ اُس دولت مند مرد کے دامِ عشق کی اسیر ہو گئی ہے اور پھر ان نام نہا درومانوی تعلقات کی آڑ میں وہ متاثرہ شخص سے اپنی ذات پر خوب خرچہ کرواتی ہے اور ٹھیک ٹھاک عیاشی کرتی ہے۔

جبکہ ایک خوبصورت اور دلنشیں حسینہ کی محبت پا لینے کے زعم کے شکار ان مردوں کے فرشتوں تک کو خبر نہیں ہوتی کہ اُن کے ساتھ کتنا بڑا دھوکا ہو گیا ہے۔ جھوٹے عشقیہ تعلقات بنانے کے کچھ عرصے بعد یہ خاتون اپنی اصلیت پر اُتر آتی ہے اور اپنے عاشقوں کو بلیک میل کرتی ہے کہ اگر اُسے مخصوص رقم وقتاً فوقتاً فراہم نہ کی تو وہ بیچ چوراہے میں باہمی تعلقات کا بھانڈا پھوڑ دے گی۔

(جاری ہے)

جب تک مجبور عاشق اپنی عزت و نیک نامی بچانے کے لیے خاتون کو پیسے دیتے رہتے ہیں، معاملات ٹھیک رہتے ہیں۔ لیکن اگر کسی عاشق نے رقم دینے سے انکار کیا تو اُسے خاتون کی جانب سے دھمکی دی جاتی ہے کہ وہ پولیس میں رپورٹ درج کرانے جا رہی ہے کہ اس شخص نے اُس کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا ہے۔ جس پر مجبوراً وہ شخص خاتون کو خطیر رقم تھما کر جان چھُڑانے کی کرتا ہے۔

اس کے بعد خاتون اگلا شکار ڈھونڈتی ہے اور اُس کے ساتھ بھی وہی سلوک کرتی ہے۔ خاتون متاثرہ افراد کے ساتھ انتہائی نجی لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا لیتی ہے تاکہ کوئی اُس کی بلیک میلنگ کے چُنگل سے بچ نہ پائے۔ پولیس نے خاتون کی کارستانیاں منظر عام پر آنے کے بعد موقف ظاہر کیا ہے کہ اُس کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں اور اُسے گرفتار بھی کر لیا جائے گا تاہم اگر اُس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہ کئے گیا تو عدالتی کارروائی کا کیا جانا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :