نیب سارک ممالک کیلئےرول ماڈل بن گیا،چیئرمین نیب کادعویٰ

نیب کی کارکردگی کی بھارت سمیت ورلڈ بینک نےبھی تعریف کی، لوٹی دولت میں سے 297 بلین قومی خزانے میں جمع کروانا بڑی کامیابی ہے۔چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 ستمبر 2018 15:55

نیب سارک ممالک کیلئےرول ماڈل بن گیا،چیئرمین نیب کادعویٰ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل بن گیا ہے، نیب کی کارکردگی کی بھارت سمیت ورلڈبینک نے بھی تعریف کی،لوٹی دولت میں سے 297 بلین قومی خزانے میں جمع کروانا بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارکردگی کوٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور ورلڈ بینک نے بھی سراہا ہے۔

نیب صرف ملک کیلئے بلکہ سارک ممالک کیلئے رول ماڈل بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی کارکردگی کوبھارت بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نہ صرف سارک بلکہ بھارت نے بھی نیب کی کارکردگی کوسراہا۔ کرپشن کے خلاف اقدامات کوقومی و بین الاقومی اداروں میں بھی سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے لوٹے گئے 297 بلین قومی خزانے میں واپس کیے۔جو بہت بڑی کامیابی ہے۔نیب لوٹی ہوئی رقم کوبرآمد کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ سی پیک میں شفافیت کیلئے نیب نے یاداشت پردستخط کیے ہیں۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے لائسنس تجدید فیس کی مد میں نادہندہ ہونے پر میسرز پاک کام لمیٹڈ (انسٹافون) کے 6 ڈائریکٹرز اور جاوید فیروز اور شاہد فیروز کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں بد عنوانی کے ریفرنس دائر کردیئے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی ای) نے 15 اپریل 2005ء میں پاک کام لمیٹڈ کو 10+10 ایم ایچ زیڈ فریکوئنسی بینڈ کے گلوبل سسٹم فار موبائل ( جی ایس ایم) اور 7.38+ ایم ایچ زیڈ فریکوئنسی بینڈ کے کوڈڈویژن ملٹیپل ایکسیس ( سی بی ایم ای) لگانے کاآپشن دیا۔ پاک کام لمیٹڈ نے سی ڈی ایم اے منتخب کیا اور لائسنس پر دستخط کئے۔ میسرز پاک کام لمیٹڈ نے 18اپریل 2005ء کو لائسنس کی فیس کی پہلی قسط 14.55 ملین ڈالر ادا کی۔