بھارت کا سیلابی پانی کے ساتھ نالہ ڈیک کے پشتوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام

بھارت سے بہہ کر آنے والی 2 بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز برآمد، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 15:58

بھارت کا سیلابی پانی کے ساتھ نالہ ڈیک کے پشتوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2018ء) بھارت کا سیلابی پانی کے ساتھ نالہ ڈیک کے پشتوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے آبی جارحیت کا سلسلہ تو جاری رکھا ہوا ہے تاہم اب بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا سیلابی پانی کے ساتھ نالہ ڈیک کے پشتوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔

نالہ ڈیک جنڈیالہ کے مقام پر بھارت سے بہہ کر آنے والی 2 بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئیں جب کہ مائنز 18پاؤنڈ وزنی ہیں ۔اینٹی مائنز کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ نارووال کی ٹیم کو اطلاع دی جس پر بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر مائنز کو اپنے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت نے ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں مادھوپور ہیڈ ورک کے بند کھول دیے ہیں جس سے دریائے راوی میں پانی کا سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد چنیوٹ اور رنگپور میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں پانی کی سطح پچھتر ہزار کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ہے، راوی کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو نے شاہدرہ کے مقام پر مشقیں شروع کر دیں ہیں۔ جسر کے مقام پر پانی کی آمد50 ہزار کیوسک سےتجاوز کر گئی جبکہ دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی ہوئی اور ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 432 کیوسک رہ گئی ہے۔

چنیوٹ میں ستانوے ہزار کیوسک سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہو گیا ہے۔نشیبی علاقوں میں اعلانات بھی کئے جا رہے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے 104سکولوں کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے تاہم انتظامیہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہے۔