وزیر اعظم سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈز نذیر کی ملاقات ،ْ

مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال لوگوں کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں ،ْتوقع ہے حکومت یہ امیدیں پوری کرے گی ،ْ لارڈ نذیر

منگل 25 ستمبر 2018 16:12

وزیر اعظم سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈز نذیر کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمرآن خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذر نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ،ْاوورسز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے ،ْاوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن ،ْمسئلہ کشمیراورنئے ڈیموں سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔لارڈ نذیر نے وزیراعظم کوان امورپرتجاویز دیں اورکہاکہ لوگوں کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں اورتوقع ہے حکومت یہ امیدیں پوری کرے گی۔