Live Updates

پاکستان کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے‘

22 کروڑ خوددار پاکستانیوں کا ملک ہے ،ْسینیٹر پرویز رشید پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،ْپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 25 ستمبر 2018 16:12

پاکستان کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے‘ 22 کروڑ خوددار پاکستانیوں کا ملک ہے‘۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھارت کو سوچ سمجھ کر خط لکھنا اور پڑھنا چاہیے ،ْ اگر خط لکھنا اور پڑھنا نہیں آتا تو ان لوگوں سے مشورہ کرلیں جو خط لکھنا اور پڑھنا جانتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو الزام لگانے آتے تھے‘ 30 دنوں میں ثابت کردیا کہ سارے کام خود نہیں کرتے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے غریب کا چولہا بند کیا گیا اب پنکھا بند کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں کا پہیہ بند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان 22 کروڑ خوددار پاکستانیوں کا ملک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات