حکومت کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

کمیٹی نے سابق حکومت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینا ہے ،ْ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو نہیں دی جا سکتی ،ْوزیر اطلاعات

منگل 25 ستمبر 2018 16:23

حکومت کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کمیٹی نے سابق حکومت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینا ہے اس لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو نہیں دی جا سکتی دوسری جانب مسلم لیگ ن نے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے سید خورشیدشاہ نے بھی کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے تاہم حکومت کی طرف سے اس اہم کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کے فیصلے نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے واضح رہے کہ ماضی کی روایات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن لیڈر کے پاس رہی ہے۔