بھارت سے داخل ہونے والا پانی غیرمعمولی نہیں ،ْپی ایم ڈی

پاک بھارت سرحدی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں دریائوں میں پانی کے بہائومیں اضافہ ہوا ،ْ انٹرویو

منگل 25 ستمبر 2018 16:23

بھارت سے داخل ہونے والا پانی غیرمعمولی نہیں ،ْپی ایم ڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے سربراہ محمد ریاض نے بھارت کی جانب سے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑنے کی مقامی میڈیا کی رپورٹس کو گمرا کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ایک انٹرویومیں محمد ریاض کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں دریائوں میں پانی کے بہائومیں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ایم ڈی کو ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی کہ پاکستان کے دریائوں میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔پی ایم ڈی حکام کے مطابق موسمی نظام نے دریائے چناب، ستلج اور دریائے راوی سمیت سرحد کے دونوں اطراف کئی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا کردی ہے۔محمد ریاض نے کہا کہ بھارت نے معمول کا طریقہ کار اپنایا اور اپنے ڈیموں میں پانی جمع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دیہاتوں میں داخل ہونے والا پانی کوئی ‘غیر معمولی’ نہیں اور جو پانی سیالکوٹ اور نارووال کے علاقوں میں داخل ہوا تھا اس پر وہاں کے مقامی حکام نے کام کیا ہے۔