پنجاب میں سرکاری ریسٹ ہائوسز کو کمرشل استعمال میں لانے کا فیصلہ ،تفصیلات طلب

سرکاری ریسٹ ہائوسز بڑی کمپنیوں یا اداروں کو ماہانہ اور سالانہ کی بنیادوں پر لیز پر دینے کی بھی تجویز

منگل 25 ستمبر 2018 16:25

پنجاب میں سرکاری ریسٹ ہائوسز کو کمرشل استعمال میں لانے کا فیصلہ ،تفصیلات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب میں تمام سرکاری ریسٹ ہائوسز کو کمرشل استعمال میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، سرکاری ریسٹ ہائوسز بڑی کمپنیوں یا اداروں کو ماہانہ اور سالانہ کی بنیادوں پر لیز پر دینے کی بھی تجویز پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام محکموںکے ریسٹ ہائوسز لیز پر دیئے جائیں گے جس کا مقصد سالانہ اخراجات سے نجات اور انکم میں اضافہ کرنا ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام محکموں سے انکے زیر استعمال ریسٹ ہائوسز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ریسٹ ہائوسز کو لیز پر دینے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :