موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں کی نہیں ،دھاندلی کی پیدا وار ہے‘پرویز ملک

پارلیمنٹ میں جمہوریت کے فروغ اور اسکی شمع کو جلائے رکھنے کیلئے آئے ہیں‘عمران نذیر

منگل 25 ستمبر 2018 16:25

موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں کی نہیں ،دھاندلی کی پیدا وار ہے‘پرویز ملک
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تھی تو ہر طرف لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی تھی مگر میاں نواز شریف کی حکومت نے سیاسی عزم کے ساتھ فیصلہ کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی قربانیوں کے نتیجے میں آج ملک سے دہشتگردی کا کافی حد تک خاتمہ ہو چکا ہے پوری قوم کو علم ہے موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ عام انتخابات میں دھاندلی کی پیدا وار ہے، ایوان میں 2018 کے انتخابات کے نتائج کو دوام بخشنے کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت کے فروغ اور اس کی شمع کو جلائے رکھنے کے لئے آئے ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پارتی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری غزالی سلیم بٹ،رمضان صدیق بھٹی، سعدیہ تیمور،سید توصیف شاہ،ربیعہ نصرت رانا احسن شرافت اور سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ، غریب کا رونا رویا گیا مگر کسی کو توقع نہیں تھی عوام دشمن منی بجٹ لے کر آ جائیں گے، بجلی گیس کے نرخ بڑھا دیئے گئے، مسلم لیگ ن نے پانچ سال میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائی تھی، غریب کسانوں کو مراعات دی تھیں، گیس کی قیمت جتنی بڑھے گی۔