صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کا نارکوٹکس کنٹرول آفس کا اچانک دورہ

منگل 25 ستمبر 2018 16:25

صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کا نارکوٹکس کنٹرول آفس کا اچانک دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے صبح ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول آفس ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کا اچانک دورہ کیا۔وزیر ایکسائز مختلف شعبوں میں گئے اور وہاں پر موجود سٹاف سے کام کرنے کے طریق کار کے مطابق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی طور پر تعلیمی اداروں سے نشے کی لعنت کے خاتمے کے لئے ہدایت دیں۔وزیر ایکسائز حافظ ممتاز نے نشے میں زیادہ استعمال کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ریٹ مقصد کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں اضافے کے احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ڈی جی نارکوٹکس راجہ زاہد اور ڈائریکٹرآصف نارکوٹکس آفس بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :