آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری نے قاضی صاحبان کی طویل عرصہ سے اپ گریڈیشن نہ ہونے کے معاملہ کو اسمبلی میں اٹھا دیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ممبر آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بسایاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے آزاد کشمیر بھر میں قاضی صاحبان کی طویل عرصہ سے اپ گریڈیشن نہ ہونے کے معاملہ کو اسمبلی میں اٹھا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ممبر اسمبلی پیر علی رضا نے اسمبلی سیشن کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور سے وضاحت چاہی کہ 1975سے 1996تک قاضی صاحبان اور جج صاحبان کے گریڈ مساوی تھے تاہم اب طویل عرصہ سے قاضی صاحبان کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی اس حوالے سے حکومت نے کیا کارروائی کی ہے جس پر وزیر قانون نے سوال کے جواب کے لئے ایک دن کی مہلت مانگ لی اور اب اس معاملہ پر وہ (آج) بروز بدھ اسمبلی اجلاس میں جواب دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :