پشاور میں دو اکتوبر سے منعقدہ چیلنج ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ تقریب رونمائی

منگل 25 ستمبر 2018 16:30

پشاور میں دو اکتوبر سے منعقدہ چیلنج ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کرکٹ کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھر پور مواقع کی فراہمی کیلئے جمخانہ گرائونڈ پر دو اکتوبر سے کھیلے جانیوالے پہلے چیلنج ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی رونمائی کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی ،طہماس سٹیڈیم میں منعقد ہ اس پروقارتقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان اور ریجنل سپورٹس آفیسرپشاور جمشید بلوچ تھے ،انکے ہمراہ ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کے منیجر احسان اللہ خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے ایڈمن آفیسر ارشاد خان اور ٹورنامنٹ کے ارگنائزر عمران اللہ خان سمیت دیگر افراد نے بھی موجود تھے جنہوںنے چیلنج ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹرافی کی رونمائی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان اور ڑیجنل سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ نے عمران اللہ کی ان کاوشوں کو خطے میں کرکٹ کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایک اہم قدم قراردیتے ہوئے کہاکہ انہوںنے جب بھی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا وہ نہ صرف پشاور بلکہ دیگر اضلاع کی ٹیموں کو بھی مواقع فراہم کردیئے ہیں،یہی وجہ ہے اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف پشاور بلکہ،صوابی،مردان،چارسدہ،قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر علاقوں سے ٹیموںنے شرکت کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں ،انہوںنے اپنی جانب سے اس ٹورنامنٹ میں بھر پور معاونت کرنے کا عزم ظاہر کیاہے ۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ارگنائزر اور کرکٹ کے بہترین کمنٹیٹر عمران اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوسے 18اکتوبرتک جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پشاورپرکھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر تیاریاں شروع کردی گئی ہے ،انکاکہناہے کہ چیلنج ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور سمیت چارسدہ،مردان،صوابی،بونیر ، دیر،باجوڑ،خیبر اوردیگر قبائلی اضلاع بہترین ٹیمیں بھر پور اندازمیں حصہ لیںگی، انہوںنے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے توسط سے منعقد کیا جارہاہے جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ۔عمران اللہ نے اس عزم کا اظہار کیاکہ یہ ٹورنامنٹ پشاور سمیت صوبے بھر میں کرکٹ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :