برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سمندری کے گاؤں چک نمبر 542 گ۔ب بلوآنہ میں برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 ستمبر 2018 16:01

برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،فیصل آباد) سمندری کے گاؤں چک نمبر 542 گ۔

(جاری ہے)

ب بلوآنہ میں برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کی مختلف امراض کی تشخیص کی گئی برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ محمد نعمان اور جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد صہیب نے مریضوں میں ان کی میڈیکل رپورٹ دیتے ہوئے امراض کے حوالے سے تفصیلی بتایا کہ ان امراض سے کیسے بچا جا سکتا ہے برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فنانس سیکرٹری حافظ محمد جاوید نے کہا کہ ہم آئندہ بھی اسی طرح میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے رہیں گے جنرل سیکرٹری رانا محمد سمیع ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد صہیب اور سینئر ڈسپنسر ڈاکٹر محمد امین نے بلڈ ٹیسٹ اور ریکارڈ کے فرائض سر انجام دیئے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عثمان چوہدری اور محمد حسیب نے لیب میں ٹیسٹ کر کے رپورٹس تیار کی کیمپ کے اہتمام پر برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ محمد نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن دیہاتوں میں جا کر میڈیکل اور تعلیم پر کام کر رہی ہے ہمارا مقصد معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کو فری تعلیم اور صحت فراہم کرنا ہے اس موقع پر میں اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ کی طرح محنت کر کے پروگرام کو کامیاب بناتے ہیں مجھے اپنی پوری ٹیم پر فخر یے کیمپ میں چیک اپ کے لئے آنے والے افراد کی راہنمائی کے لئے رائے شبیر حسین منگھیرہ، رائے عاصم مرتضیٰ، میاں شفقت اوگاہی اور سید عثمان آفتاب شاہ نے رضاکارانہ طور پر اپنی ذمہ داری سر انجام دی۔

متعلقہ عنوان :