ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی کم جونگ اٴْن سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں

دونوں ممالک میں اب پہلے جیسے دوریاں نہیں رہیں،امریکی صدر

منگل 25 ستمبر 2018 16:32

ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی کم جونگ اٴْن سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توقع ہے کہ وہ جلد ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن سے دوبارہ ملاقات کریں گے کیونکہ اب دونوں ممالک میں پہلے جیسے دوریاں نہیں رہیں۔’نیویارک میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’اس معاملے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات ایک لحاظ سے کافی اچھے ہوگئے ہیں جو کہ غیر معمولی ہے۔محض ایک برس قبل شمالی کوریا اور امریکہ جوہری جنگ کی باتیں کر رہے تھے لیکن جون مںی دصر ڈمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ تاریخی ملاقات کی۔اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’وزیرِ خارجہ مائک پومیو مستقبل قریب میں آئندہ کی ملاقات کا انتظام کریں گے۔

(جاری ہے)

‘ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے مقام کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔جنوبی کوریا کے رہنما مون جائے ان نے حال ہی میں پیانگ یانگ کا تین روزہ دورہ کیا۔ ایک گذشتہ ایک دہائی میں جنوبی کوریا کے کسی رہنما کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ تھا۔ سیول واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان جوہری ہتھیاروں کی تلفی جلد از جلد چاہتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی پر دھیان دینا چاہتے ہیں۔کم جونگ ان نے امید ظاپر کی کہ مائیک پومیو جلد ہی شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔صدر ٹرمپ کے ساتھ کم جونگ ان کے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان نئے تعلقات بنانے کا عہد کیا گیا اور خطے میں دیر پا امن قیام کے لیے جلد جوہری ہتھیاروں کی تلفی پر کام شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :