کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن لاپتہ، والدین کو اغواء کا شک

4 ملزمان ان کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ، والدین لڑکی اپنی مرضی سے سابق منگیتر کے ساتھ چلی گئی ، پو لیس

منگل 25 ستمبر 2018 16:32

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن لاپتہ، والدین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے ایک دلہن پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ لڑکی کے والدین کا الزام ہے کہ 4 ملزمان ان کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے سابق منگیتر کے ساتھ چلی گئی ہے۔والدین کے مطابق لاپتہ ہونے والی قر? العین کی 30 ستمبر کو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک بیوٹی پارلر گئی تھی۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کو پارلر کے باہر سے اٴْس کے سابق منگیتر علی نے اغوا کرلیا ہے جبکہ پولیس بھی مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او تیموریہ چوہدری طفیل کے مطابق گمشدگی سے پہلے علی اور قر? العین کے درمیان فون پر رابطہ بھی ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پارلر انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد لڑکی کو بازیاب کرالیا جائے گا۔عزیز و اقارب حیران ہیں کہ قر? العین نے گمشدگی سے پہلے علی سے فون پر کیا بات کی تھی اور اگر یہ اغوا کا کیس ہے تو پولیس مقدمہ درج کیوں نہیں کررہی۔

متعلقہ عنوان :