کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 16 ارب ڈالر سے بھی گر گئی

منگل 25 ستمبر 2018 16:38

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 14ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 79 کروڑ 1 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 32 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 46 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔